لیسکو :علی پارک سب ڈویژن کے چار ملازمین معطل

لاہور(کرائم رپورٹر )لیسکو ناردرن سرکل میں مبینہ بدعنوانی پر ملازمین کے خلاف کارروائی ،علی پارک سب ڈویڑن کے چار ملازمین معطل سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد مزمل کی ہدایات پر تمام سب ڈویڑنز میں شفافیت اور سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر راشد سومرو کی جانب سے علی پارک سب ڈویڑن میں مبینہ ملی بھگت اور بدعنوانی پر کارروائی کی گئی، لائن سپرنٹنڈنٹ-II بابر حسین، لائن مین-II سید زین العابدین شاہ معطل۔ میٹر سپروائزر-II محمد سلیم اور میٹر ریڈر ایم جبار الرحمان کو بھی معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں مبینہ بدعنوانی اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر فوری معطلی ہوئی۔