سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئے

کراچی (آئی این پی )سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا ۔گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 7 ہزار 400 کا اضافہ ہوا تھا،  منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 5900 روپے بڑھ گئی ہے۔دو دن میں سونے کے نرخ  میں 13 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد  منگل کوسونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔10 گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہو گئی ہے۔