فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 4 لاکھ ، 43 ہزار ، 762 روپے ہوگئی

کراچی (آئی این پی )سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئو کا سلسلہ جاری ، پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس سے فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 43 ہزار ، 762 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام کے سونے کا بھا 1372 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ ، 80 ہزار ، 454 روپے کا ہو گیا۔واضح رہے گزشتہ  کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 214 ڈالر پر پہنچ گئی۔