ڈاکے ، چوریا ں، شہری خوفزدہ

 داتا دربار سول لائنز اور اقبال ٹاون سے موٹر سائیکل ،ماڈل ٹاون اور مغل پورہ سے گاڑیاں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں جمشید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون۔برکی میں الیاس سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون,سمن آباد میں وقار سے 1لاکھ70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شادباغ میں منصور سے1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون,اچھرہ میں عمران سے 1 لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون، لاری اڈا میں جاوید سے 1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹاون اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار سول لائنز اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔