لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں جمال سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں فرخ سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں اعجاز سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاون میں عمر سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں شوکت سے1لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون،اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. گڑھی شاہو اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ رائے ونڈ مغل پورہ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔