کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)خاوند کے مبینہ تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی، مقتولہ ایک بیٹے کی ماں تھی، گا ئوں ٹبہ نین وال کے انیس اصغر کی بہن انیتا بی بی کی شادی عرصہ 9/10 سال قبل جعفر اقبال سے ہوئی، میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، جعفر اقبال کام کاج کے سلسلہ میں کراچی چلا گیا اور بیوی بچے بھی ساتھ ہی رہتے تھے، انیتا بی بی کا کراچی میں انتقال ہوگیا، خاوند جعفر اقبال دفنانے کے لئے آبائی گا ئوں ٹبہ نین وال لے آیا ،اہلخانہ نے دیکھا کہ انیتا بی بی کے جسم اور چہرے پر مبینہ تشدد کے نشانات تھے، پولیس نے انیتا بی بی کے بھائی انیس اصغر کی درخواست پر خاوند جعفر اقبال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو پکڑلیا۔