وزیرِاعظم شہباز شریف کا آذربائیجان میں COP-29 اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِاعظم شہباز شریف کا آذربائیجان میں COP-29 اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں تین روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے، جہاں وہ کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 اس دوران وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ وزیرِاعظم نے ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر پاکستان کے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ماحول کے تحفظ سے متعلق چیلنجز پر گفتگو کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اس موقع پر، وزیرِاعظم تاجک صدر امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی تقریب "گلیشیئرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات" میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم کے اس دورے کے دوران ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزراءِ اعظم سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی، جن میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔وزیرِاعظم کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوششوں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔