تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم شہباز شریف آج شرکت کریں گے

تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم شہباز شریف آج شرکت کریں گے

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ آخری دیدار کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد امام خمینی حسینیہ پہنچ رہی ہے، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

ایران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور مصلیٰ الکبیر سمیت اہم مقامات پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔سرکاری اعلان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی، جبکہ تعزیتی اور نمازِ جنازہ کی تقریبات 3 سے 9 جولائی تک ایران کے مختلف شہروں اور عراق کے بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں منعقد ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج تہران میں نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے، جبکہ ایران کے بعد وہ ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے۔