اسرائیل کے غزہ اور لبنان پرفضائی حملے‘59افراد شہید

 غزہ   میں 36،لبنان میں 23افراد شہید‘   اسرائیل  کا  یمن کی سمت سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر نے کا دعوی 
غزہ،بیروت،دمشق(آئی این پی ) اسرائیلی فوج  کی جانب سے خطے کے ممالک پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔صیہونی فورسز نے  غزہ، لبنان اور شام میں حملے کیے جہاں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر پیر کے روز  حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ  2 روز میں فلسطینی شہدا کی تعداد85ہوگئی ہے ، لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شما ل میں بھی اسرائیلی حملے میں 23 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے پیر کے روز  دعوی کیا  ہے کہ اس نے یمن کی سمت سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا۔