پاکستان کی عدالتیں ٹرمپ کے زیر اثر نہیں: ملک احمد خان

بار بار کہتا ہوں جھوٹ کی بنیاد پر تعمیر عمارت مسمار ضرور ہوتی ہے:اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو 
لاہور ( سپیشل رپورٹر) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے  پاکستان کی عدالتیں ٹرمپ کے زیر اثر نہیں،میں بار بار کہتا ہوں کہ جھوٹ کی بنیاد پر تعمیر عمارت مسمار ضرور ہوتی ہے ۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ بڑا اچھا ثابت ہوا،اسمبلی کی کارکردگی کو زیادہ موثر بنانے کی بات کی گئی،اس دورے کے مقاصد حاصل کیے گئے۔ جنوری یا فروری میں سی پی اے کی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اسمبلیوں کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بات ہو گی۔ کانفرنس میں ایشیا سمیت دیگر ممالک بھی شریک ہوں گے ۔اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ میں دو سال سے یہ بات سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ غلامی اور آزادی کی بحث کیا تھی، اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ ماضی کی باتیں رد کر رہی ہیں