ویرات کوہلی پوسٹ لائک تنازع: جرمن ماڈل لزلاز کا اہم انکشاف

ویرات کوہلی پوسٹ لائک تنازع: جرمن ماڈل لزلاز کا اہم انکشاف

جرمن ماڈل، انفلوئنسر اور گلوکارہ لزلاز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے حوالے سے سوشل میڈیا تنازع کے بعد بعض صحافیوں کی جانب سے پیسے کے عوض منفی بیانات دینے کی پیشکش کی گئی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لزلاز کی ایک پوسٹ کو لائک کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں لزلاز نے کہا کہ مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا اور انہیں کوہلی کے خلاف جھوٹی یا منفی باتیں کرنے کے بدلے رقم دینے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کوہلی کو ایک پسندیدہ کرکٹر سمجھتی ہیں اور کسی بھی صورت محض مالی فائدے یا شہرت کے لیے کسی کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔