بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار ان کا ایک سادہ سا ’لائک‘ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔ کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے، اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔ فوٹوگرافر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کوہلی کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کو سنجیدہ بنانے کے بجائے مزاحیہ انداز اپنایا اور مختلف میمز شیئر کیں۔
کئی صارفین نے کوہلی کے ماضی کے ’الگورتھم‘ والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ “ایک اور الگورتھم وضاحت آنے والی ہے” جبکہ دوسرے نے کہا “یہ صرف الگورتھم کی غلطی ہوتی ہے، ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے”۔بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے بھی اسی پوسٹ پر مزاحیہ انداز میں ’الگورتھم‘ لکھ کر تبصرہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2025 میں کوہلی ایک بھارتی اداکارہ کی پوسٹ کو لائک کرنے پر وضاحت دے چکے ہیں۔