موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک لوڈر رکشہ، نقد رقم، موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ایس ایچ او نبیل محسن کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ حیدر اور اس کے ساتھی عمر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔