پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اداکارہ، جو اپنی اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کے باعث پہچانی جاتی ہیں، اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہے اور مداح انہیں ایک مثالی فیملی کے طور پر دیکھتے ہیں۔صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں پورا خاندان سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں نظر آیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔
اداکارہ کی اس خوشی کے موقع پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ “اللہ نصیب اچھے کرے”، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی صرحا اصغر کو نیک تمناؤں کے پیغامات دیے ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اداکارہ کی نئی فیملی تصاویر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔