یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور اہلیہ سحر کے ہاں نئی بیٹی کی خوشخبری

یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور اہلیہ سحر کے ہاں نئی بیٹی کی خوشخبری

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوگئی ہے۔

 شام ادریس نے سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی 9 نومبر 2025 کو پیدا ہوئی ہے اور انہوں نے اس کا نام سرینا ادریس رکھا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں ان کی فیملی کو یاد رکھیں۔ اس خبر کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے سے دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔ شام ادریس نے 2019 میں اپنی دوست سحر عرف فروگی سے شادی کی تھی۔

شام ادریس اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر طویل عرصے سے یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اور بلاگز اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کو تقریباً 25 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔ ماضی میں انہیں کچھ مزاحیہ مواد پر تنقید کا بھی سامنا رہا ہے، مگر وہ اپنی محنت اور مقبولیت کے سبب آج بھی اپنے حلقۂِ مداح میں مقبول ہیں۔