ایس ای سی پی نے اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے اسلامی معیشت کے فروغ کے لئے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی گئی ۔جاری بیان کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے براہ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے حلال سرمایہ کاری میں سہولت ہو جائے گی، اسلامی بروکریج ونڈوز میں اکائونٹ کھولنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری میں استعمال ہوں گے۔ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکائونٹس اور ٹریڈنگ سسٹمز استعمال ہوگا، اور اس کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں ہی میں ٹریڈنگ ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی جا رہی ہیں۔