معرکہ حق کی سالگرہ پر مقبوضہ کشمیر سے نوجوان کا پاکستانی قیادت کے نام جذباتی پیغام

سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں سری نگرسے کشمیری نوجوان کا پاکستان عسکری وسیاسی قیادت کے نام جذباتی پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ۔ وائرل ویڈیو میں کشمیری نوجوان نے بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ پرمبارکباد پیش کی۔ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب افواج پاکستان نے بھارت کا غروراور تکبرمٹی میں ملا یا تھا۔کشمیر نوجوان نے کہا کہ پاکستان نے 8 جنگی طیارے گرائے، بھارتی ہیڈ کوارٹرزاورایئر بیسز تباہ کر دئیے۔پاک فوج سے شکست پر بھارت جتنا مرضی پروپیگنڈہ کرلے، حقیقت دنیا کے سامنے آچکی۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرپاکستان میں جشن اوربھارت میں سوگ کا سماں ہے۔کشمیری نوجوان نے کہا کہ پورا جموں و کشمیرپاک فوج کی طرف دیکھ رہا ہے،ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان ظالموں سے آزادی دلائیں گے۔ماہرین کے مطابق کشمیری نوجوان کا پیغام پاکستان اورکشمیری عوام کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ کشمیری نوجوان کا بیان مقبوضہ کشمیر میں پائے جانے والے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔