قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے کریک ڈا ئون کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر مختلف مقامات سے 8افراد کوگرفتار کرکے65سیزائدپتنگیں اورڈوربر آمدکرلی ،پولیس نیخفیہ اطلاع ملنے پر کوٹ علی گڑھ میں ایک شخص سے 10پتنگیں، 2چرخیاں ، جماعت پورہ میں ایک شخص سیمتعدد پتنگیں، چوک نیشنل بینک پر ایک شخص سے 9پتنگیں ،ایک شخص سے10 ،ایک شخص سے 12، شفیع والا چوک پر ایک شخص سے 5پتنگیں، قتل گڑھی چوک سے 10پتنگیں اور جماعت پورہ میں ایک شخص سے 9پتنگیں قبضہ میں لیکرملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔