بیروگار نوجوان کی خودکشی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ فریاد چوک ونڈالہ دیال شاہ میں بیروزگاری اور گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ 25 سالہ عدیل بیروزگاری کی وجہ سے پریشان رہتا اور اکثر وبیشتر گھر والوں سے لڑائی جھگڑ اکرتا تھا ۔گزشتہ روز اس نے گھریلو پریشانی پر پنکھے کیساتھ کپڑا لٹکا کر زندگی ختم کرلی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔