پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا ہے۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی سیکشن 144 CrPC کے تحت عائد کی گئی ہے، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی، اور افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے ضروری تھی۔

پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنا ہے۔