پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں19ججوں کے تبادلے

سیشن جج محمد اعجاز ریحان گجرات اور راجہ قمر الزماں اوکاڑہ تعینات 
تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8سول جج شامل 
لاہور (کرائم  رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز شامل ہیں سیشن جج محمد اعجاز ریحان کو گجرات تعینات کردیا جبکہ راجہ قمر الزماں کو گجرات سے اوکاڑہ تعینات کردیا گیا تبدیل ہونے والوں میں 8ایڈیشنل سیشن ججز شامل ہیں جبکہ تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8سول جج شامل ہیں تمام ججز کو 17 مارچ تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔