لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کل 13 مارچ کو منائے گی۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ہولی کی مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ پرہو گی۔ اس موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہندو برادری کرشنا مندر میں کیک کاٹے گی اور ہولی کی خوشیاں منائے گی ۔