بھارت:اسرائیلی سیاح و میزبان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

حملہ آوروں کی جانب سے غیرملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مردکو بھی قتل کردیاگیا
 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکارہوئی،حملہ آورں کی جانب سے غیرملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مردکو بھی قتل کردیاگیا،خواتین کا جنسی استحصال کرنے سے قبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا۔زیادتی کا شکار غیر ملکی سیاح نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے غیرملکی سیاحوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پرحملہ کیا،جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔