پنجاب ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ کی کرپشن بیرسٹر سیف شفافیت کی مثالیں دی جاتی ہیں عظمی بخاری

مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،  کسی کو جعلسازی اور دونمبری کی اجازت نہیں دی جائے گی
 آپ کا لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں:وزیراطلاعات پنجاب

پہلا انٹرو
  پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کر  تے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں، مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ 
دوسرا انٹرو
  لاہور(آئی این پی )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔  عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے منصوبوں کے میرٹ اور شفافیت کی مثالیں دی جاتی ہیں، مریم نواز ڈلیور کر رہی ہے اس لیے پنجاب میں ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں کے پی حکومت آج رمضان پیکج کی منظوری دے گی، یہ مریم نواز سے مقابلہ کرینگے؟ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی منصوبہ میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جو کمپنی کے حق میں کچھ لوگ مرے جارہے اسکا تجربہ اور ریکارڈ بوگس نکلا تھا، مریم نواز کی حکومت میں کسی کو جعلسازی اور دونمبری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ آپ کا لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں،  190 ملین پائونڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل آپ کے لیڈر کریڈٹ پر ہے۔