ٹرمپ کو سمجھ نہیں آر ہی کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا‘ دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے:وزیرخارجہ
اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈ ا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کینیڈا قیامت تک امریکہ میں ضم نہیں ہوگا۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔اس پر کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ اس کے علاوہ کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔