لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ویٹ مین روڈ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو اے سی کے آؤٹ ڈور یونٹس چوری کرنے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جواد اور ضیغم رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر نصب قیمتی اے سی آؤٹ ڈورز چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے گن پوائنٹ پر ہونے والی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اے سی آؤٹ ڈورز، ایک موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے مختلف اوزار برآمد کر لیے ہیں