اسلام آباد(آئی این پی )سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلی پرواز پی کے 732جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا، جب کہ اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔