لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 سے زائد وارداتیں کرنے والا متحرک موٹر سائیکل چور کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے چوری کی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزم گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتا تھا ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا ملزم لازر مسیح کو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیاریکارڈ یافتہ ملزم لازر مسیح کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی نے گوالمنڈی پولیس کو متحرک موٹر سائیکل چور کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے