جنوبی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی رخمین خان شہید

جنوبی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی رخمین خان شہید

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ وہ ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم آج وہ جام شہادت نوش کر گئے۔شہید ڈی ایس پی رخمین خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ:"دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے افسران اور جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔"شہید رخمین خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ پولیس افسران اور اہلِ علاقہ نے ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔