ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے تورہ گولہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔دوسری جانب ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ڈی آئی خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ اسی دوران کرک کے علاقے بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔