لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیادوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 235 زہریلی کپی بوتل شراب بر آمد کی گئی ملزمان شراب کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل اور رکشہ کا استعمال کر رہے تھے پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھر لییگرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان شراب کو نیلے کین اور کپی میں بھر کر کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتیتھیگرفتار ملزمان میں سنی ریاض،کاشف،صائم اور ثاقب شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے کھلی اور زہریلی شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چدھڑ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں