لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں قتل اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں جاری، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مختلف جگہوں پر 186 افراد قتل ہو گئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر 4 واقعات رپورٹ ہوئے، اقدام قتل کے 364 مقدمات درج ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویڑن سرفہرست رہاسٹی ڈویڑن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن قتل کی وارداتوں کے 42 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہاصدر ڈویڑن قتل کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویڑن قتل کے 34 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویڑن میں 29، سول لائنز ڈویڑن میں 21 افراد قتل ہوئیاقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 20 افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 102 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں اقدام قتل کی 72، صدر اور سٹی ڈویڑن میں 67، اقبال ٹاؤن 32 اور سول لائنز ڈویڑن میں اقدام قتل کی 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔