پولیس مقابلے،ساتھیوں کے ہاتھوں2ڈاکو قتل

ملزم دلشاد عرف شاداڈکیتی، ہاؤس رابری اور ریپ کے175مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا 
پولیس روحیل عرف سنی کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی 4ساتھیوں نے حملہ کردیا ،زخمی ڈاکو بھی پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)رات گئے سی ڈی کوتوالی اور سی سی ڈی اے وی ایل ایس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی کا مبینہ پولیس مقابلہ 170 سے زائد مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ ملزم مارا گیاملزم دلشاد عرف شاداڈکیتی، ہاؤس رابری اور ریپ کے مقدمات میں ملوث تھاملزم کو گرفتاری کے بعد ریکوری کے لیے لیکر جایا رہا تھاکہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی جس باعث ملزم زخمی ہوگیاملزم کو مقامی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو راستے میں دم توڑ گیاملزم نے چند روز قبل برطانوی پلٹ شہری سے شاہدرہ کے علاقہ میں موبائل فون بھی چھینا تھاملزم صرف ضلع لاہور میں ہی 175 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جار ی ہے جبکہ سی سی ڈی اے وی ایل ایس ماڈل ٹاون نے علاقہ تھانہ کاہنہ میں ملزمان کی گرفتاری اورریکوری کے لئیکارروائی کرتے ہوئے بین الضلاع ڈکیت گینگ کا سرغنہ ،ڈکیتی،ہاؤس راہبری ،شاپ راہبری ،روڈ راہبری ،نقب زنی ،وہیکل سنیچنگ و چوری،دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،پولیس مقابلہ اور فائرنگ کرنے جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری مقدمہ نمبر1439/24 جرم392/356/411 تھانہ مانگا منڈی لاہور اور مقدمہ نمبر2570/21 جرم380/457/411 تھانہ سبزہ زار لاہور ،دیگر اضلاعساہیوال،وزیرآباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور لاہور میں سابقہ ریکارڈ یافتہ روحیل مسیح عرف سنی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سارنگ خاں اے ایس آئی اور ان کی ٹیم نے نزد علاقہ تھانہ کاہنہ ملزمان کی گرفتاری اورریکوری کے لئیآئے کہ اس دوران 4 نامعلوم ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر آئے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچاساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم روحیل عرف سنی مضروب ہوگیاجس کو ہسپتال لے جا رہے تھے جو راستے میں ہی دم توڑ گیاہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کیمختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب اشتہاری تھاڈی ایس پی سی سی ڈی اے وی ایل ایس ماڈل ٹاون سیلم شوکت اعوان کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل لاہور میں راہبری و وہیکل سنیچنگ کرنے پر شہری کو شدید زخمی کر دیا تھاملزم شہریوں میں خوف ہراس پھیلاتا تھاملزم پولیس کے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کرنے کا عادی تھااس کے علاوہ ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کیمختلف شہروں میں ڈکیتی اور وہیکل سنیچنگ و چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیںدوسری طرف غازی آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاترجمان پولیس کیمطابق پولیس کو 15 پر 2موٹرسائیکل سواروں کیموبائل چھیننے کی کال موصول ہوئی،ناکہ بندی کے دوران 2موٹرسائیکل سواروں کو رْکنے کا اشارہ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش کی،پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو زاہد کو گرفتار کر لیا زخمی ڈاکو کا ساتھی اندھیریکا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے ہوگیاگرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار زخمی ڈاکو کوہسپتال منتقل کر دیا ہے،علاج معالجہ جاری ہے،مفرور ڈاکو کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔