آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے: مریم نواز

 خدشہ ہے  چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہوں گے
 صحت اور تعلیم کی بہترسہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا:پیغام
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے  آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے، غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم اور غذا کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلائو  ہے۔ خدشہ ہے  چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کر کے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے، صحت اور تعلیم کی بہت سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔