اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری 2026 تک مملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران صدر زرداری کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جو مختلف دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کرے گا۔صدر زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقاتیں ولی عہد اور وزیر اعظم بحرین، شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی متوقع ہیں۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دورے کے مقاصد:
پاکستان اور بحرین کے طویل مدتی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا۔تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا۔دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانا۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سماجی تعلقات کو نئی جہت دینے کی توقع ہے۔