اہرامِ مصر کی تعمیر خلائی مخلوق سے منسوب کرنے کا دعویٰ کرنے والے مصنف چل بسے

اہرامِ مصر کی تعمیر خلائی مخلوق سے منسوب کرنے کا دعویٰ کرنے والے مصنف چل بسے

سوئس مصنف ایئرش فان ڈینیکن نے قدیم تہذیبوں پر خلائی مخلوق کے اثرات کے نظریات سے شہرت حاصل کی۔

 ان کی کتاب „چیریٹس آف دی گاڈز“ (1968) نے دنیا بھر میں قارئین کی توجہ حاصل کی، حالانکہ ماہرین آثار قدیمہ اور سائنس دانوں نے ان کے نظریات کو مسترد کیا۔ایئرش فان ڈینیکن نے 25 سے زائد کتابیں لکھیں جو 32 زبانوں میں ترجمہ ہوئیں اور مجموعی طور پر 7 کروڑ سے زیادہ کاپیز فروخت ہوئیں۔ ان کے نظریات نے جدید ثقافت میں ‘Ancient Aliens’ کی موضوعات کو جنم دیا۔وہ سوئٹزرلینڈ کے اسپتال میں ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔ پسماندگان میں شریک حیات الزبتھ اسکاژا، بیٹی کورنیلیا اور دو نواسے شامل ہیں۔