5روز قبل اغواہونیوالے شہری کی لاش برآمد

 نامعلوم شخص عامرروڈ سے اپنے ساتھ لے کر گیا،قتل کیا گیا:بھائی ، مقدمہ درج ، تحقیقات کررہے ہیں :پولیس 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شمالی چھائونی سے 5روز قبل اغوا ہونیوالے شخص کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق مغوی محمدشاہد کی لاش صدر گول چکر کے قریب نالے سے ملی۔ایف آئی آرکا متن کے مطابق محمدشاہدکو نامعلوم شخص عامرروڈ سے اپنے ساتھ لے کر گیا،5روزتک محمدشاہد سے رابطہ نہ ہوسکا، پولیس نے نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع دی۔ مغوی کے بھائی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مردہ خانہ پہنچے جس پر مغوی شاہد کی شناخت ہوئی۔ مغوی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا،ایس پی کینٹ اخلا ق اللہ تا رڑ نے بتا یا کہ محمدشاہد کے اغوا کی ایف آئی آر درج کررکھی ہے پولیس کے مطابق تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں ، میڈیکل رپورٹ سے حقائق سامنے آئیں گے۔