کوہستان :28 سال قبل لاپتہ شخص کی لاش گلیشیئر سے برآمد

نصیر الدین کا جسم حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا‘، پولیس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں 28 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص نصیر الدین کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق کوہستان میں برفانی گلیشیئر سے 28 سال سے لاپتا شخص نصیرالدین کی لاش ملنے کی اطلاع ملی ہے، لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے، کپڑے بھی نہیں پھٹے، لاپتا شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم 28 سال سے تلاش میں تھے۔مقامی افراد نے پگھلتے گلیشیئر سے انسانی جسم ملنے کی اطلاع دی، لاش حیرت انگیر طور پر محفوظ ہے۔ جسم سلامت ہے اور کپڑے بھی موجود ہیں۔اہل خانہ کے مطابق 28 سال سے گمشدہ شخص کی تلاش جاری تھی، پولیس نے شناخت اور مزید حقائق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔