پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں آبدیدہ ہو گئے۔
پروگرام میں احمد شہزاد کے ساتھ قومی کرکٹر محمد عامر بھی شریک تھے، جبکہ میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر احمد شہزاد نے جذباتی اظہار کیا۔انہوں نے کہا، "مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہو جاتا ہوں۔" احمد شہزاد نے سب سے زیادہ دکھ اس بات پر ظاہر کیا کہ ان کا بیٹا، جو اب 9 سال کا ہے، انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، "میرے ساتھ رات کو وہ سوتا ہے، اور میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے: 'بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے، لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا'۔" احمد شہزاد نے وضاحت کی کہ وہ عمومی طور پر خوش ہیں، لیکن یہ بات ان کے دل کو چوٹ پہنچاتی ہے اور انہیں شدید دکھ ہوتا ہے۔