ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

 جنوبی افریقہ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ڈبل سپر اوور میں افغانستان کو ہرا دیا،آسٹریلیا نے آئر لینڈ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے ڈبل سپر اوور میں افغانستان،آسٹریلیا نے آئر لینڈ کو شکست دیدیممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیکب بیتھل 33 اور فل سالٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان ہیری بروک 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوز بٹلر 21 رنز بناسکے، ٹام بینٹن 2 اور جیمی اوورٹن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، روسٹن چیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔شرفین ردرفورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی، روسٹن چیز نے 34 اور جیسن ہولڈر نے 33 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کی