پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین گھوٹکی کے علاقے محراب پور کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں دورانِ سفر انجن سات بوگیوں کو چھوڑ کر آگے نکل گیا۔

واقعے کے باعث بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں اور ٹرین ٹریک پر رک گئی۔ مسافر کئی گھنٹوں سے ٹریک پر کھڑے امداد کے منتظر ہیں جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ریلوے حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق تکنیکی خرابی یا دیگر وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرین کی بحالی اور مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔