سوات ،جرگے کے حکم پر 9 سالہ بچی کا 32 سالہ شخص سے نکاح، کارروائی شروع

بچی کے چچا سید رحمان نے خاتون کو اغوا کیا تھا،جرگے نے بچی سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا
سوات(آئی این پی ) سوات میں جرگے کے حکم پر 9 سالہ بچی کا 32 سالہ شخص سے نکاح کروادیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے منگلور میں جرگے کے حکم پر 9 سالہ بچی کا 32 سالہ شخص سے نکاح کروانے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی  ۔بچی کے چچا سید رحمان نے چار ماہ قبل خاتون کو اغوا کیا تھا۔جرگے نے 9 سال کی بچی سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بچی کا نکاح کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا تھا۔