ماسکو کی سٹارٹ اپ کمپنی نے نیورو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچا دی

ماسکو(آئی این پی )ماسکو کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے نیورو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچا دی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق روسی سائنسدان ایسے سائبورگ کبوتروں پر کام کر رہے ہیں جنہیں خفیہ نگرانی یا ممکنہ طور پر جنگی مقاصد کے لئے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔2025 کے اواخر میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق PJN-1 کے کوڈ نام سے جاری اس منصوبے کے تحت کبوتروں کے دماغ میں نیورل چپس اور کھوپڑی میں باریک الیکٹروڈز نصب کیے جا رہے ہیں، سینوں پر کیمرے باندھے جا رہے ہیں اور پرواز کے راستے کو دور بیٹھے آپریٹرز کنٹرول کر رہے ہیں۔روسی سائنسدانوں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں ایسے ہی کنٹرول شدہ پرواز پروگرام کے تحت تجربات کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کے سائبورگ کبوتر روزانہ  300 میل تک پرواز کر سکتے ہیں