ٹیچرسے موٹرسائیکل چھیننے والے3ڈاکوگرفتار

بورے والا (خصوصی رپورٹ)تھانہ ساہوکا پولیس کی بڑی کاروائی تھانہ فتح شاہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات تین ڈاکوؤں نے ٹیچر سے موٹر سائیکل چھین لی ،مزاحمت پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوتے3 ڈاکو عوام کے تعاقب پر ساہوکا پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،ٹیچر محمد قیصر اکیڈمی سے پڑھا کر اپنے گھر جارہا تھا کہ گدڑ والی نزد جوئیہ بنگلہ پر 3 نقاپ پوش ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی،مزاحمت پر ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر عوام کے تعاقب پرچک نمبر 315 ای بی میں چھپ گئے، اطلاع پر ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام کی مدد سے 3 ڈاکوؤں محمد ساجد ، محمد ماجد جٹ اور ایک نامعلوم کوپکڑلیا۔