لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے بائیک چھیننے کی واردات کرنے والا A.B گینگ گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق شفیق آباد پولیس نے معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھیننے والے ملزمان عبداللہ،نصیر اور سہیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ،موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمدکر لی اورمقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تین اور چار کے گروہ کی شکل میں پیدل آتے اور زبردستی بائیک اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔