سلمان خان کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

سلمان خان کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے  اداکار سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے ایک بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین دن کے اندر سلمان خان کی شخصیت اور تشہیر کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام مواد کو ہٹا دیں۔یہ حکم سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے جواب میں آیا، جس میں انہوں نے اپنے نام، آواز، تصویر اور شناخت کے غیر مجاز تجارتی استعمال کے خلاف تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی کہ سلمان خان کی درخواست کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ کے تحت شکایت کے طور پر دیکھیں۔

یہ معاملہ اس سے پہلے کے کیس سے بھی متعلق ہے جس میں سلمان خان کو پان مصالحہ کے اشتہار کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔ اس اشتہار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پان مصالحے میں زعفران شامل ہے، جبکہ اصل میں زعفران کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے فی کلو گرام ہے، اس لیے سوال پیدا ہوا کہ یہ 5 روپے کی پروڈکٹ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے۔سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست نے ان کے تشہیری اور شخصی حقوق کے تحفظ کی اہم مثال قائم کی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر مجاز مواد کے خلاف ایک قانونی پیش رفت ہے۔