پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پُرخلوص استقبال پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے مثبت رویّے اور گرمجوشی کے لیے شکریہ۔ انہوں نے مریم نواز کے استقبال کو شاندار اور دل کو خوش کرنے والا قرار دیا۔یہ پیغام بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ پنجاب دورے کے بعد سامنے آیا، جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت اور احترام ملے گا۔
بلاول کے مطابق اس قسم کے خیرمقدم سے سیاسی تعلقات بہتر ہوتے ہیں اور پارٹیوں کے درمیان مثبت تعلقات کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی خدمت کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔