لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو الیکٹرک بس ڈپو اور بس اسٹاپس کی تعمیر نو کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ دی گئی ہے۔ اس کے تحت مختلف شہروں میں الیکٹرک بسوں کی لانچنگ اور ای ڈپو کی اسٹیبلشمنٹ کے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام شہروں میں الیکٹرک بس سروس جلد شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جسے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی درخواست پر کابینہ نے منظور کیا۔