ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاونڈز کا ریکارڈ معاہدہ

لندن (آئی این پی )آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریبا 4 لاکھ 70 ہزار پاونڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملے گا۔ رپورٹس کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردئیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔سن رائزرز لیڈز(سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔ ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریبا 4 لاکھ 50 ہزار پاونڈز میں اپنا بنالیا۔سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی لیا ہے۔مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  ٹرینٹ راکٹس جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔