وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، 3موٹرسائیکلز سے محروم

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی،فون، موٹر سائیکلیں چھن گئیں۔ بھمبہ کلاں کے قریب رائیونڈکالونی کے شہر یار سے 1لاکھ روپے نقدی ،دو موبائل فون ،کوئین میڈیکل کالج کے قریب باہمنی والا کے رہائشی وسیم عباس سے 15ہزار روپے، اسکے دوست وسیم سجاد سے لیپ ٹاپ اور دو موبائل فون، قادی ونڈ سیکتلو ہی کلاں کے محمد مقصودکے گھر سے طلائی زیورات ڈیڑھ تولہ، 70ہزار روپے نقدی لے گئے۔ چونیاں سے محمدابراہیم،بونگی کلیاں کے احسن ضیا، بھمبہ کلاں کے رہائشی علی اکبرکی موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے۔